دوا درماں
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - علاج معالجہ، چارہ گری۔ دوا درماں کرے اور ہوا ہے دلربا حکماں ناما عشق کی آلود و بیماراں نہیں دیتے ( ١٦٧٩ء، دیوان شاہ سلطان ثانی، ١٠١ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'دوا' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'درماں' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٧٩ء سے "دیوان شاہ سلطانی ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر